دلہن نے اپنی بارات میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھانا شروع کردیے مہمان ہکا بکا رہ گئے

دلہن نے اپنی بارات میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھانا شروع کردیے مہمان ہکا بکا رہ گئے


دلہن نے اپنی بارات میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھانا شروع کردیے، مہمان ہکا بکا رہ …

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک دلہن نے اس وقت مہمانوں کو حیران کردیا جب اس نے اپنی ہی بارات میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھانا شروع کیے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نشا نے اپنی شادی پر خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ مارشل آرٹس کے کرتب دکھا کر مہمانوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

نشا کو اس کی والدہ نے مارشل آرٹس سیکھنے کی ترغیب دی تھی۔ بارات کے موقع پر دولہا راج کمار نے بھی دلہن کو مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے کی فرمائش کی۔ نشا نے اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ مل کر بھرپور کرتب دکھائے۔

نشا نے مارشل آرٹس سکھانے پر اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پولیس افسر بن کر جرائم کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس

Leave a Reply

%d bloggers like this: