خاتون نیم برہنہ حالت میں چہرے پر ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئی ہنگامہ مچ گیا

خاتون نیم برہنہ حالت میں چہرے پر ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئی ہنگامہ مچ گیا


خاتون نیم برہنہ حالت میں چہرے پر ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئی، ہنگامہ مچ گیا

خاتون نیم برہنہ حالت میں چہرے پر ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئی، ہنگامہ مچ گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی عملے کی طرف سے نامناسب لباس ہونے پر مسافروں کو جہاز سے اتارنے کی کچھ خبریں تو سامنے آ چکی ہیں تاہم اب امریکہ سے ایک ایسی خاتون کی خبر سامنے آ گئی ہے جو لباس کے بغیر ہی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق انسٹاگرام اکاﺅنٹ humansofspiritairlines پر اس خاتون کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں اس نے پیراکی کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور ایئرپورٹ پر موجود ہوتی ہے۔اس خاتون نے سپرٹ ایئرلائنز کا ٹکٹ بک کروا رکھا تھا۔ 

ایئرلائنز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عملے نے اس خاتون کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔ اگرچہ اس نے اپنے جسم پر محض زیرجامے ہی پہن رکھے ہوتے ہیں تاہم کورونا وائرس سے بچنے کے لیے فیس ماسک اس کے چہرے پر موجود ہوتا ہے اور ہاتھ میں اس نے لگژری ہینڈ بیگ اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر کمنٹس میں صارفین اس خاتون کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”کم از کم اس نے فیس ماسک تو پہن رکھا ہے۔“ایک اور شخص نے پھبتی کستے ہوئے کہا کہ ”اس کی سکریننگ میں وقت کی بچت ہو گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: