براہ راست شو کے دوران کوبرا سانپ کے ڈسنے سے مداری ہلاک

براہ راست شو کے دوران کوبرا سانپ کے ڈسنے سے مداری ہلاک


براہ راست شو کے دوران کوبرا سانپ کے ڈسنے سے مداری ہلاک

خرطوم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوڈان میں برسوں سے کوبرا سانپ کو پالنے اور شو دکھانے والے نوجوان مداری منصور علی کو کوبرا سانپ نے لائیو شو کے دوران ڈس کر ہلاک کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن کے ایک پارک میں گیارہ سال تک مختلف پرفارمنس کرنے والے مداری کو جمعرات کی صبح کوبرا سانپ نے ڈس لیا، 30 سالہ منصور علی اس وقت فیس بک پر لائیو شو دکھا رہا تھا ۔

جس وقت منصور علی  سانپ کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اپنے فالورزکو براہ راست دکھا رہا تھا۔ اسی اثنا میں سانپ نے اسے ڈس لیا۔ یہ سب کچھ منصور علی کے لئے غیر متوقع تھا ،  وہ مدد کے لیے اپنے دوستوں کے پاس گیا۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ سانپ کے زہر کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: