مچھیرے کے جال میں وہ مچھلیاں پھنس گئیں جن سے آپریشن کے ٹانکے بنائے جاتے ہیں، راتوں رات کروڑ پتی ہوگیا

مچھیرے کے جال میں وہ مچھلیاں پھنس گئیں جن سے آپریشن کے ٹانکے بنائے جاتے ہیں، راتوں رات کروڑ پتی ہوگیا


مچھیرے کے جال میں وہ مچھلیاں پھنس گئیں جن سے آپریشن کے ٹانکے بنائے جاتے ہیں، …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک مچھیرے کے جال میں پھنسنے والی گھول مچھلیوں کے جھنڈ نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پال گھر سے تعلق رکھنے والا مچھیرا چندر کانت اپنے بیٹے اور ساتھی ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں گیا تو اس کے ہاتھ 157 گھول مچھلیاں لگ گئیں جو بولی میں ایک کروڑ 33 لاکھ بھارتی روپیوں میں فروخت ہوئیں۔

گھول مچھلی کو پروٹونیبا ایکانتھس بھی کہا جاتا ہے اور اس کے مختلف اعضا سے دوائیاں اور کاسمیٹکس تیار کی جاتی ہیں۔ اس مچھلی کے دل کو سمندر کا سونا کہا جاتا ہے جو مختلف دائیوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ یہی وہ مچھلی ہے جس سے آپریشن کے بعد جسم کے اندر ہی خود کار طریقے سے حل ہوجانے والے ٹانکے لگائے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: