ایک روپے کا سکہ گلے میں تین دن پھنسا رہا چار سالہ بچی کی موت ہوگئی

ایک روپے کا سکہ گلے میں تین دن پھنسا رہا چار سالہ بچی کی موت ہوگئی


ایک روپے کا سکہ گلے میں تین دن پھنسا رہا، چار سالہ بچی کی موت ہوگئی

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں ایک روپے کا سکہ گلے میں پھنس جانے کے باعث چار سالہ بچی کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چار سالہ بچی کو اس کے ماموں نے غبارہ خریدنے کیلئے ایک روپے کا سکہ دیا تھا۔ بچی نے کھیلتے ہوئے یہ سکہ نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔ چار سالہ بچی نے گھر والوں کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا اور سکہ تین روز تک اس کے گلے میں پھنسا رہا۔

بچی کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی تو اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچی نے ڈاکٹر کو سکے کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹرز نے بچی کا علاج شروع کیا لیکن گلے میں ہونے والے انفیکشن کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: