اپنی ننھی بیٹی کو شادی میں ساتھ لانے کی درخواست کرنے پر خاتون سے اس کی فیملی نے قطع تعلقی کر لی

 اپنی ننھی بیٹی کو شادی میں ساتھ لانے کی درخواست کرنے پر خاتون سے اس کی فیملی نے قطع تعلقی کر لی


 اپنی ننھی بیٹی کو شادی میں ساتھ لانے کی درخواست کرنے پر خاتون سے اس کی فیملی …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنی کم عمر بیٹی کو شادی میں ساتھ لانے کی درخواست کرنے پر ایک خاتون سے اس کی فیملی نے قطع تعلقی کر لی۔ دی سن کے مطابق اس خاتون نے یہ افسوسناک کہانی ویب سائٹ Redditپر لوگوں کو سنائی ہے جہاں وہ بتاتی ہے کہ اسے اپنے ایک الیکس نامی کزن کی شادی کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا جس میں اس نے شرط عائد کر رکھی تھی کہ مہمان بچوں کو ساتھ نہیں لائیں گے۔ اس32سالہ خاتون کی ایک کم عمر بیٹی تھی جو بضد تھی کہ وہ ماں کے ساتھ شادی پر جائے گی۔

خاتون نے بیٹی کی ضد کے آگے ہار مانتے ہوئے اپنے کزن سے درخواست کر دی کہ وہ بچی کو ساتھ لانے کی اجازت دے دی۔ اس پر کزن ایسا مشتعل ہوا کہ بچی کے ساتھ اس کی ماں کو بھی شادی میں آنے سے منع کر دیا اور پوری فیملی ہی الیکس کی طرفدار بن گئی اور خاتون کے ساتھ بول چال بند کر دی۔ 

خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”میری فیملی کہتی ہے کہ الیکس اپنی شادی کی تقریب جس طرح منعقد کرنا چاہتا وہ اس میں حق بجانب تھا۔ کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ الیکس کی شادی کے دن اس پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کرے۔“ خاتون کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں کچھ لوگ اس کے ساتھ ہمدردی کر رہے ہیں تاہم اکثریت یہاں بھی اسے ہی غلط قرار دے رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: