انڈے کیساتھ پنیر آرڈر سنتے ہی ویٹرس آپے سے باہر پستول نکال لی 

انڈے کیساتھ پنیر آرڈر سنتے ہی ویٹرس آپے سے باہر پستول نکال لی 


انڈے کیساتھ پنیر، آرڈر سنتے ہی ویٹرس آپے سے باہر، پستول نکال لی 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے انڈے کے ساتھ پنیر مانگ لیا جس پر ویٹرس نے ایسا کام کر ڈالا کہ آئندہ تمام عمر ہوٹل میں پنیر مانگتے وہ آدمی کئی بار سوچے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کا نام کینڈی فرینکلن ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ اٹلانٹا ویفل ہاﺅس میں کھانا کھا رہا تھا جہاں اس نے انڈے کے ساتھ پنیر مانگا تو ویٹرس غصے میں آ گئی اور اس نے اپنے پاس موجود پستول نکال کر مجھ پر تان لیا۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے رہائشی کینڈی فرینکلن کا کہنا تھا کہ ”میں نے صرف اتنی شکایت کی تھی کہ میں نے انڈے پنیر کے ساتھ مانگے تھے مگر وہ پنیر کے بغیر لے آئی ہو۔ اس پر اس نے لوڈڈ پستول مجھ پر تان لی۔ اس کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر خوف سے میرے ہاتھ پاﺅں پھول گئے۔ کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ پنیر مانگنے پر کوئی ویٹرس اس طرح پستول بھی نکال سکتی ہے۔ “ 

ویفل ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک کسٹمر کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ اس پر ہماری ایک ویٹرس نے پستول تانی۔ ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری طرف فرینکلن کا کہنا ہے کہ اب ہوٹل جتنی بھی تحقیقات کر لے، میں تمام عمر اس ہوٹل میں کھانا کھانے نہیں جاﺅں گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: