دلہن نے شادی کیلئے مانگی گئی رقم نہ ملنے پر بھائی کا فون سننے سے ہی انکار کردیا، تعلق ہی ختم، انٹرنیٹ پر نئی بحث چھڑ گئی

 دلہن نے شادی کیلئے مانگی گئی رقم نہ ملنے پر بھائی کا فون سننے سے ہی انکار کردیا، تعلق ہی ختم، انٹرنیٹ پر نئی بحث چھڑ گئی


 دلہن نے شادی کیلئے مانگی گئی رقم نہ ملنے پر بھائی کا فون سننے سے ہی انکار …

 دلہن نے شادی کیلئے مانگی گئی رقم نہ ملنے پر بھائی کا فون سننے سے ہی انکار کردیا، تعلق ہی ختم، انٹرنیٹ پر نئی بحث چھڑ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے بھائی سے شادی کے لیے 20ہزار پاﺅنڈ کی رقم مانگ لی اور اس کے انکار کرنے پر اس سے تعلق ہی ختم کر لیا۔ اب اس نے معاملہ انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا تو لوگوں نے لڑکی کو سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ دی سن کے مطابق اس 23سالہ لڑکی نے ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ اس کی 4سال کی بیٹی ہے اور وہ خود ابھی زیرتعلیم ہے، وہ تاریخ کی طالب علم ہے اور مستقبل میں ٹیچر بننا چاہتی ہے۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی زیرکفالت ہے جو ایک ریسرچ لیب میں ملازمت کرتا ہے۔ اس کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ وہ شادی کا خرچ اٹھا سکے جس پر لڑکی نے اپنے بھائی سے 20ہزار پاﺅنڈ مانگ لیے۔

لڑکی بتاتی ہے کہ ”میرا بھائی اور اس کی بیوی دونوں ڈاکٹر ہیں اور ان کی آمدنی کافی ہے۔ یہی سوچ کر میں نے اس سے اپنی شادی کے لیے 20ہزار پاﺅنڈ مانگ لیے لیکن اس نے دینے سے انکار کر دیا۔اس نے کہا کہ وہ صرف 5ہزار پاﺅنڈ دے سکتا ہے۔ اس کے انکار پر میں نے اس کا فون سننا بھی بند کر دیا ہے۔ اب میں سوچتی ہوں کہ کہیں میں غلط تو نہیں کر رہی۔“ لڑکی اس پوسٹ پر کمنٹس میں صارفین اسے ہی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ اگر تم 20ہزار پاﺅنڈز کی سکت نہیں رکھتیں تو سادگی کے ساتھ شادی کر لو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: