شادی کے دوران خواتین نے مل کر ایسا کام کردیا کہ دیکھتے ہی دلہن آپے سے باہر،تقریب سے ہی نکال دیا

شادی کے دوران خواتین نے مل کر ایسا کام کردیا کہ دیکھتے ہی دلہن آپے سے باہر،تقریب سے ہی نکال دیا


شادی کے دوران خواتین نے مل کر ایسا کام کردیا کہ دیکھتے ہی دلہن آپے سے …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن دلہا دلہن کا دن ہوتا ہے اور اگر اس روز کوئی اور شخص توجہ کا مرکز بننے کی کوشش کرے تو دولہا دلہن کا غصہ یقینی ہوتا ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک شادی میں شریک تمام خواتین نے مل کر ایسا کام کر ڈالا کہ دلہن نے ان سب کو شادی سے ہی نکال باہر کر دیا۔ دی سن کے مطابق یہ کہانی 33سالہ دولہا نے ویب سائٹ Redditپر سنائی ہے۔ 

دولہا نے بتایا ہے کہ میری فیملی میں خواتین بہت زیادہ تعداد میں ہیں اور انہوں نے ایک باقاعدہ گروپ بنا رکھا ہے جس کا مقصد ہی دوسروں کو تنگ کرنا اور ٹھٹھہ مذاق کرنا ہے۔ ہماری شادی پریہ تمام خواتین، حتیٰ کہ میری ماں بھی، دلہن جیسا سفید لباس پہن کر آ گئیں۔ ان کی یہ حرکت مجھے بھی بہت ناگوار گزری تاہم میری دلہن کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے انہیں تقریب سے ہی نکال دیا۔ اس کے بعد سے میری فیملی نے میرے ساتھ بول چال بند کر رکھی ہے۔ ان میں سے صرف ایک میری دادی نے بعد میں ہم سے معافی مانگی۔ باقی سب الٹاہمیں قصور وار قرار دے رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: