قیدی کے پیٹ میں درد، ٹیسٹ کیا گیاتو مقعد میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے 

قیدی کے پیٹ میں درد، ٹیسٹ کیا گیاتو مقعد میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے 


قیدی کے پیٹ میں درد، ٹیسٹ کیا گیاتو مقعد میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ …

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک قیدی کو شدید پیٹ درد کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کیے تو مقعد کی آنت میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق اس قیدی کو کئی ماہ سے پیٹ درد لاحق تھا اور وہ ٹھیک سے کھانا نہیں کھا سکتا تھا۔ گزشتہ دنوں جب اس کا درد بے قابو ہو گیا تو اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سکین کیے تو انکشاف ہوا کہ اس کی مقعد کی آنت میں ایک موبائل فون موجود ہے جو اس کی تکلیف کا اصل سبب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قیدی نے جیل کے عملے یا ڈاکٹروں کو نہیں بتایا تھا کہ اس نے 6ماہ قبل ایک موبائل فون نگل لیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی سرجری کرکے قیدی کے جسم سے موبائل فون نکالا۔ قیدی کا آپریشن کرنے والے اسوان یونیورسٹی ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف عابد نے بتایا کہ ”قیدی نے ایک پلاسٹک بیگ میں لپیٹ کر موبائل فون نگلا تھا۔ 

اس کا خیال تھا کہ بعد ازاں موبائل فون پاخانے کے ذریعے نکل آئے گا مگر فون اس کے جسم میں پھنس گیا۔ سرجری کے بعد اب قیدی روبہ صحت ہے اور اسے جلد ڈسچارج کرکے واپس جیل بھجوا دیا جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: