فٹبال کے میدان میں برہنہ ہو کر بھاگنے کے الزام میں خاتون گرفتار

فٹبال کے میدان میں برہنہ ہو کر بھاگنے کے الزام میں خاتون گرفتار


فٹبال کے میدان میں برہنہ ہو کر بھاگنے کے الزام میں خاتون گرفتار

جیفر سن سٹی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میسوری کے جیفر سن سٹہی میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ مکمل برہنہ حالت میں فٹبال گراؤنڈ میں بھاگنے لگی ، خاتون نے صرف سر پر سکارف لے رکھا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت فٹبال میدان میں طلبہ مختلف پروگرامز میں حصہ لے رہے تھے اور نہیں یہ گراؤنڈ استعمال کرنے کی مکمل آزادی تھی کہ ایک خاتون برہنہ حالت میں میدان میں دوڑنے لگی ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے بہت زیادہ ہیروئن لے لی تھی  اور وہ خوفزدہ ہو کر مدد مانگ رہی تھی کہ وہ مر سکتی ہے ، اسے بچایا جائے ۔

خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر بعد ازاں اسے جیل بھیج دیا گیا۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ گزشتہ ماہ ڈینور ہوائی اڈے پر پیش آیا جب ایک خاتون نے  مکمل طور پر برہنہ ہو کر  مسافروں سے گپ شپ کی،  یہ واقعہ  19 ستمبر کو ڈینور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلمایا گیا تھا جب ایک خاتون نے خود کو مکمل طو رپر بے لباس کرلیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: