دلہن اور اس کی ماں نے بارات نہ لانے پر دولہا کے گھر دھرنا دے دیا

دلہن اور اس کی ماں نے بارات نہ لانے پر دولہا کے گھر دھرنا دے دیا


دلہن اور اس کی ماں نے بارات نہ لانے پر دولہا کے گھر دھرنا دے دیا

بھونیشور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں دلہن اور اس کی ماں نے بارات نہ لانے پر دولہا کے گھر دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  برہم پور میں بارات کے روز دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر نہیں پہنچا۔ کئی گھنٹے انتظار کے بعد دلہن نے دولہا اور اس کے گھر والوں کو فون کیے لیکن آگے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس پر دلہن اپنی والدہ کے ہمراہ دولہا کے گھر پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔

شور شرابہ ہوا تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ماں اور بیٹی کو دولہا کے گھر سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے حق کیلئے ڈٹ گئیں۔ دلہن نے  دولہا کے گھر والوں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

دلہن کا کہنا ہے کہ اس کی سمت نامی شخص کے ساتھ دسمبر 2020 میں کورٹ میرج ہوئی تھی۔ اس شادی کے بعد دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق دونوں کی شادی کروائی جائے اور اس کیلئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی۔

دلہن نے الزام عائد کیا کہ کورٹ میرج کے بعد سے ہی اسے سسرالیوں کے جبر کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے تو شوہر اس کا ساتھ دیتا تھا لیکن اب وہ بھی گھر والوں کی باتوں میں آگیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: