بارات کے بینڈ باجے کا شور 63 مرغیاں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں

بارات کے بینڈ باجے کا شور 63 مرغیاں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں


بارات کے بینڈ باجے کا شور، 63 مرغیاں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک پولٹری فارم میں گزشتہ دنوں 63مرغیوں کی موت ہو گئی جس کے فارم کے مالک نے اس کا الزام حیران کن طور پر وہاں سے گزرنے والی بارات پر عائد کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا میں پیش آیا ہے جہاں بارات بینڈ باجے کے ساتھ جا رہی تھی اور فارم مالک کے مطابق اسی بینڈ باجے کے کان پھاڑ دینے والے شور کی وجہ سے اس کی 63مرغیاں مر گئیں۔

رنجیت کمار پریدا نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ ”میں نے بینڈ والوں سے کہا بھی تھا کہ وہ فارم کے پاس سے گزرتے ہوئے میوزک بجانا بند کر دیں یا اس کی آواز آہستہ کر لیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔ الٹا دولہے کے دوست مجھ پر غصے ہو گئے۔میں نے مرنے والی مرغیوں کا معائنہ کرایا ہے اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق رنجیت کمار نے دولہا اور اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔ پولیس نے فریقین کا معاملہ ماورائے عدالت ہی طے کروا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



Leave a Reply

%d bloggers like this: